بھارتی فلم ساز راہول ڈھولکیا ، جوماہرہ خان کی بالی وڈ ڈیبیو ‘ رئیس ‘ کی ہدایت کار تھے ، ‘ ہم کہاں کے سچے تھے’ کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔
‘ ہم کہاں کے سچے تھے ‘ ماہرہ کی ڈرامہ سیریل ہے جو ہم ٹی وی پر نشر ہو رہی ہے۔ یہ 2021 کی انتہائی متوقع سیریلز میں سے ایک تھی کیونکہ اس سے ماہرہ خان نے چھ سال بعد ٹیلی ویژن پر واپسی کی ہے ۔
راہول ڈھولکیا نے ٹویٹ کیا ، “میری ماں انتہائی باصلاحیت ماہرہ خان کے ہم کہنے سچے تھے کو سختی سے دیکھنے کا کہہ رہی ہیں۔” “اب مجھے اسے دیکھنا ہی ہوگا۔”
My mom strongly recommends #humkahankesachaythay of the supremely talented @TheMahiraKhan !! Now I have to watch it – and I am so looking forward to it.
— rahul dholakia (@rahuldholakia) September 16, 2021
آئیے دیکھتے ہیں کہ ماہرہ تعریف کا کیا جواب دیتی ہے۔
‘ ہم کہاں کے سچے تھے ‘ میں ماہرہ (مہرین) کے ساتھ عثمان مختار اور کبرا خان ہیں اور وہ کزنز (اسواد اور مشال) کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامے کی کہانی محبت ، نفرت ، اسرار اور پیچیدہ تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔
ہارون شاہد ، زینب قیوم ، لیلی واسطی ، عمیر رانا بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ ‘ ہم کہاں کےسچے تھے ‘ کے ہدایتکار محمد احتشام الدین ہیں۔
ماہرہ نے رئیس (2017) میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔ فلم کو شاہ رخ کی بیوی گوری خان نے پروڈیوس کیا تھا۔