Ayeza khan

ارطغرل سیریزکی کون سی سٹارعائزہ خان سے ملنے کو بے چین ہے ؟

عائزہ خان انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی مشہور شخصیت بن گئی ہیں۔

انہوں نے ترکی سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، “ہم آج 10 ملین فالوورز ہیں۔” “مجھے اپنے تمام فینز سے محبت ہے۔”

مومل شیخ اور مایا علی سمیت کئی مشہور شخصیات نے عائزہ کو یہ کارنامہ انجام دینے پر مبارکباد دی۔ مشہور تاریخی سیریز ارطغرل میں کام کرنے والے ترک اداکار گُلسم علی نے عائزہ کو ترکی میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد ملیں گے۔

“ہم یقیناً مل رہے ہیں ،” عائزہ نے جواب دیا۔

عائزہ کی قریبی دوست ایمن خان کے 9 ملین فالورز ہیں۔ ماہرہ خان 7.9 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے اور سجل علی کے 7.2 ملین فالورز ہیں۔

ٹک ٹاک پر ، جنت مرزا 10 ملین فالورز اور 400 ملین سے زیادہ لائکس کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں