سندھ حکومت کی عمر شریف کا بیرون ملک علاج کرانے کی پیشکش

ایڈمنسٹریٹرشہرمرتضیٰ وہاب نے ہفتہ کو آغا خان ہسپتال میں داخل اداکار عمر شریف کی عیادت کی۔

مرتضیٰ وہاب ، جو سندھ حکومت کے ترجمان بھی ہیں ، نے کہا کہ صوبائی حکومت عمرشریف کے علاج کے لیے ہر طرح کی سہولت دینےکے لیے تیار ہے۔

جمعرات کو اے آر وائی کے اینکر پرسن وسیم بادامی نے بیمار عمر شریف کی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔ ویڈیو میں عمرشریف نے وزیراعظم عمران خان سے بیرون ملک علاج کی سہولت کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ میں بہتر علاج کروا سکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔ “انہوں نے اپنے مزاحیہ کرداروں سے لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔”

انہوں نے کہا کہ عمرشریف نے اپنے ڈراموں کے ذریعے اس ملک کی خدمت کی اور ہمیں دنیا بھر میں شہرت دلائی ۔

مرتضیٰ وہاب نے لوگوں سے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں