جاپان کے تعاون سے پہلی سعودی کارٹون فلم نمائش کے لیے تیار

العربیہ نیٹ کے مطابق جاپان کے تعاون سے تیار کردہ 4 ڈی ایکس ٹیکنالوجی کی حامل پہلی اینیمیٹڈ کارٹون سعودی فلم “الرحلة”(سفر) سعودی عرب کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے تیار ہے.

یہ کارٹون فلم سعودی عرب کی مانجا پروڈکشن اور جاپانی کمپنی ٹوئی اینیمیشن نے مل کر تیار کی ہے، سعودی فاکس سینما گروپ نے فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فلم جمعرات 17 جون کو شیڈول کے مطابق ریلیز کی جائے گی۔

سینما گروپ کے مطابق فلم کی ٹکٹس کی بکنگ کے آغاز سے متعلق اعلان چند دن میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں