Model Anum Malik Left Modeling

پاکستانی معروف ماڈل نے اسلام کے خاطر ماڈلنگ کی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل انعم ملک نے ہمیشہ کے لیے ماڈلنگ کی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

انعم ملک نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اب دینِ اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Model Anum Malik

اس حوالے سے سابقہ ماڈل انعم ملک نے اپنے تمام چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حجاب پہننے پر آپ سب کی حوصلہ افزائی او ر پیار کا بہت شکریہ۔

سابقہ ماڈل انعم ملک نے بتایا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ماڈلنگ چھوڑ کر حجاب پہننا کیوں شروع کیا۔

انعم ملک نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ انشاءاللّہ میں اس حوالے سے آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور بہت جلد اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بھی بات کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی یہ وقت ایسا ہے کہ میں بے شمار نئی چیزیں دریافت کر رہی ہوں، خود کو وہ سب سیکھا رہی ہوں اور ابھی مجھے ان سب چیزوں کے لیے مزید وقت کی بھی ضرورت ہے۔

یادرہے کہ انعم ملک متعدد مشہور برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، ان کا شمار پاکستان کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب انعم ملک نے انسٹا سے ماڈلنگ کی اپنی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی ہیں اور اس وقت اُن کے اکاؤنٹ پر اُن کی چند تصویریں جن میں اُنہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں