کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ملاقات،کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی ملاقات میں موجود، 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت ویزا بحال ،پاک – کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو
خاتون اول بشریٰ بی بی نے ہفتے کے روز لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ای لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس لائبریری میں ، جس کی رکنیت مفت ہے ، 3،000 سے زائد جسمانی اور 13 کروڑ سے زیادہ ای کتابیں موجود ہیں ، اور یہاں اسلام ، تصوف اور سائنس اور ٹکنالوجی پر تحقیق کی جائے گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ میٹرک انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ صوبے 31 مئی سے کورونا ایس او پیز کے تحت دسویں اور بارہویں کلاس کھولنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے اور اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 24 مئی سے 7 جون تک تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ یکم جون سے آئوٹ ڈور شادیوں کی اجازت بھی دے دی گئی ہے.
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جو بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال ارکان اسمبلی نے پارٹی کے متوازی اپنا گروپ بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا جب کہ قومی و پنجاب اسمبلی میں اپنے پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سمندر پارپاکستانیوں نے مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھجوا کرپورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑدیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی شیخوپورہ نے بولی کی تاریخ 20 مئی مقرر کردی ہے۔
ہزارہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہزارہ یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کےلئے اخلاق ملبوسات لازمی قرار دیا گیا۔