Jawazat-Saudi Arabia

جانچ کیسے کرین کفیل (اسپانسر) نے اقامہ کے خلاف رن آف یا ہروب رپورٹ ڈال دی ہے یا نہیں؟

اُردو عرب اپنے اُردو بولنے والے دوستوں‌کے لیے ایک اہم مضمون لے کر آیا ہے. جس میں‌آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ اس چیز کی جانچ کیسے کر سکتے ہیں کہ آپ کے کفیل (اسپانسر) نے آپ کے اقامہ کے خلاف رن آف یا ہروب رپورٹ ڈال دی ہے یا نہیں؟ یا پھر یہ اپنے اقامہ کا سٹیٹس کیسے چک کریں؟

اس عمل کو جاننے کےلیے دو سے تین طریقے ہیں جن سے آپ اس چیز کی معلومات لے سکتے ہیں لیکن یاد رہے یہ سارے طریقے صرف اشارے ہیں تصدیق کے لیے آپ کو جوازات (پاسپورٹ) آفس سے کمپیوٹر پرنٹ آئوٹ لینے کی ضرورت ہے.

سعودی عرب میں ہروب، مفرور یا فرار یا بھاگ جانا (کام سے غیر حاضر) کیا ہے؟

تو چلیے شروع کرتے ہیں:‌

– سب سے آسان طریقہ تو یہ ہے کہ سعودی عرب میں آپ کا اپنا ابشر کا آکائونٹ ہونا لازمی ہے. ابشر پورٹل میں کافی خوبیاں ہیں اور یہ 160 سے زیادہ خدمات مہیا کرتی ہے۔ آپ وزٹ ویزا یا فیملی ویزا (استقدام) ، گورنمنٹ اپوائنٹمنٹ ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ، اور استیمارہ (وہیکل رجسٹریشن) کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ اپنے منحصر اقامہ کی آن لائن تجدید بھی کرسکتے ہیں۔

مزید برآں ، آپ بہت ساری چیزوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرسکتے ہیں۔ جیسے آپ اقامہ ختم ہونے یا درست ہونے کی جانچ کر سکتے ہیں ، آپ کفیل کا نام بھی چیک کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے خلاف کوئی قانونی مقدمہ درج ہے تو آبشر اسے ڈھونڈنے کے لئے خدمات فراہم کرتا ہے۔ آپ ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور جرمانے کی فیسوں ، اقامہ میں دستیاب فنڈز کو معلوم کر سکتے ہیں.

– اگر آپ کے پاس ابشر اکائونٹ نہیں‌ہے تو آپ وزارت افرادی قوت کی ویب سائٹ سے اپنے سٹیٹس کے بارے میں معلوم کرسکتےہیں۔

جس کا طریقہ بہت ہی آسان ہے.وزارت کی ویب سائٹ انگلش اور اردوزبان میں بھی ہے تاکہ اس سے وہ غیر ملکی بھی مستفض ہو سکیں جنہیں عربی نہیں آتی۔

وزارت افرادی قوت کی ویب سائٹ پر جانے کیلئے اس لنک کو دبائیں.

ویب سائٹ کھلنے کے بعد زبان کا انتخاب کریں جہاں عربی، انگلش اور اردو کی سہولت موجود ہے۔ بعدازاں ’غیر ملکی ملازم کے بارے میں پوچھیں‘ کےآپشن کو استعمال کرتے ہوئے وہاں اپنا اقامہ نمبراوردوسرے خانے میں ظاہر ہونے والا نمبروں کا کوڈ فیڈ کرکے ’بحث‘ کے آپشن کو کلک کریں

Screenshot_2020-11-12 المملكة العربية السعودية وزارة الموارد البشرية والتنمية الاجتماعية

جس کے بعد آپ کومعلوم ہو جائے گا کہ آپ کا اقامہ کارآمد ہے ، ہروب لگا ہے یا نہیں اگر ہروب لگا ہو گا تو وہاں ’متغیب عن العمل ‘ لکھا ہو گا اگر نہیں تو عربی میں ’ علی راس العمل ‘ درج ہوگا ۔

مزید یہ کہ اگر آپ کو اپنی کمپنی کی حیثیت وائٹ ، گرین ، پیلا یا سرخ کی طرح مل جاتی ہے۔ پھر آپ کے اقامہ پر ہروب نہیں لگا۔ لیکن اگر آپ کو نیچے کی طرح میسج ملتا ہے تو پھر اس کا مطلب ہے کہ آپ کے آجر نے آپ کے اقامہ نمبر کو رن اپ (ہروب) کے بطور اطلاع دیا۔

Iqama-status-check-display-page1

اور جہاں تک یہ کہ آپ کے اقامہ کا ہروب لگا ہوا ہے اور آپ اپنے آبائی ملک واپس جانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے لازمی ہے کہ آپ کا اقامہ کارآمد ہو سب سے پہلے اقامہ ٹھیک کروائیں اور اگر اقامہ ایکسپائر بھی ہو چکا ہے اور اُس کو مقررہ وقت پر تجدید نہیں‌کروایا گیا تو اقامہ تجدید کرنے کے لیے اس کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا.

پہلی بار اقامہ ایکسپائر ہونے پر جرمانہ 500 ریال ہے اگر دوسرے برس بھی اقامہ تجدید میں تاخیر ہوتی ہے تو جرمانہ 1000 ریال ہوتا ہے جبکہ تیسری بار تاخیر پر غیر ملکی کارکن کا خروج کردیا جاتا ہے۔

یاد رکھیں فائنل ایگزٹ کے لیے اقامہ کا ویلڈ ہونا ضروری ہے جب تک اقامہ کی تجدید نہیں کرائی جائے گی خروج نہائی نہیں لگے گا اگرخروج نہائی کے بغیر ترحیل سے سفر کرتے ہیں تو اس صورت میں آئندہ کےلیے آپ کو مشکل پیش آسکتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ قانونی طور پر خروج نہائی ویزا حاصل کرکے ہی وطن جائیں تاکہ آئندہ کے لیے نئے ویزے پراگر آنا ہو تو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جانچ کیسے کرین کفیل (اسپانسر) نے اقامہ کے خلاف رن آف یا ہروب رپورٹ ڈال دی ہے یا نہیں؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں