ڈیرہ اسماعیل خان حادثہ، رکشہ پر سوار 29 افراد نہر میں ڈوب گئے، 7 افراد کو زندہ بچا لیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں رکشہ نہر میں گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی، 7 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں نہر میں رکشہ گرنے کے واقعے کے بعد تلاش کا کام مکمل کرلیا، ڈوبنے والے رکشے میں 29 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دیگر 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

سینئر پولیس افسر محمد رضوان نے اے ایف پی کو بتایا کہ نہر سے 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں 16 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ترجمان ریسکیو ایجنسی بلال محمد فیضی نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آخری لاشیں بدھ کے روز نہر سے نکالی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں