Shahid Afridi with his daughter

شکر ہے خدا نے بیٹیوں جیسے خوبصورت تحفے سے نوازا: شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے کہ خدا نے انہیں بیٹیوں جیسے خوبصورت تحفے سے نوازا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر عروہ اور دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں۔ مجھے اپنی دوسری بیٹیوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا، خاص طور پر اس وقت جب وہ بڑی ہورہی تھیں۔ لیکن اب میرے پاس عروہ کو بڑا ہوتا دیکھنے کا وقت ہے اور یہ میرے خوشی کی بات ہے۔“

انہوں نے اللہ سے اپنی ننھی بیٹی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ اسے سلامت رکھے اور اس کے ساتھ آس پاس موجود تمام بچوں کی حفاظت کرے۔“

واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اللہ نے 5 بیٹیوں سے نوازا ہے اور وہ اپنی تمام بیٹیوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے نام اجوہ، اقصیٰ، انشا، اسمارہ اور سب سے چھوٹی بیٹی کا نام عروہ آفریدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں