واٹس ایپ سے رقم کی منتقلی اور ادائیگی ممکن، نیا فیچر متعارف

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن لائن رقم ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پے منٹ (ادائیگی) سہولت سے صارفین اپنے پیاروں کو رقم بھیج سکیں گے جبکہ وہ پہلے سے زیادہ آسانی کے ساتھ خریداری بھی کرسکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت فی الوقت بھارت میں متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ وہ واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں پر صارفین کی تعداد کسی بھی ملک سے کہی زیادہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق ’اس سروس کے بعد صارفین کو کسی بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور باحفاظت طریقے سے کسی کو بھی رقم منتقل کرسکیں گے‘۔
whatsapp payment transfer

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ برس ڈیجیٹل پے منٹ سروس کی محدود آزمائش کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، حکومتی منظوری کے بعد اسے دو کروڑ صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آئی او ایس اور اینڈرائیڈ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ اپ ڈیٹ کریں گے تو وہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس فیچر کو نیشنل کارپوریشن آف انڈیا کے اشتراک سے تیار کیا گیا، صارف کو اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کے لیے این پی سی آئی کی برانچ لازمی جانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں