پاکستان سپرلیگ فائیو کے پلے آف میچز کھیلنے کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، لاہور قلندرز کے انگلش کرکٹر سمت پٹیل کراچی پہنچ گئے۔
پاکستان سپرلیگ فائیو کے بقیہ 4 میچز 14 سے 17 نومبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے جن میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز میں شامل انگلینڈ کے سمت پٹیل کراچی پہنچ گئے ہیں۔
دیگر کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا، ڈیوڈ ویئسا اور ڈین ویلاس کل کراچی پہنچیں گے، بین ڈنک کی آمد بھی کل رات متوقع ہے۔
پشاور زلمی میں شامل فاف ڈو پلیسی اور ڈیرن سیمی بھی پیر کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 10 نومبر تک تمام ٹیمیں کراچی پہنچ جائیں گی، پی ایس ایل مقابلوں سے پہلے کسی بھی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن پیر کو ہوگا، ملتان سلطانز نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی، ٹیمیں پریکٹس میچز بھی کھیلیں گی۔
لاہورقلندرزکی ٹیم 11 نومبر کو معین خان اکیڈمی میں ہوم ٹیم سے پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ 12 نومبر کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پریکٹس میچ کھیلیں گی،11 نومبر کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا پریکٹس میچ ہوگا۔