سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے انکشاف کیا ہے کہ 14 مارچ 2020 سے آجروں اور مزدوروں کے مابین معاہدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے نئے اقدام میں 5 پیشے شامل نہیں ہوں گے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان ناصر الہزانی نے الإخبارية سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام میں گھریلو ملازمین شامل نہیں ہیں ، کیونکہ وہ نجی شعبے میں پیشہ ور کارکنوں میں مہارت رکھتے ہیں ، گھریلو ملازمین کا ایک اور نظام ہے۔
وزارت انسانی وسائل کے ذرائع کے مطابق مندرجہ ذیل پانچ شعبے اس نئے کفالہ نظام میںشامل نہیںہیں.
1. گارڈ
2. نجی ڈرائیور
3. چرواہا
4. مالی (کسان) اور
5. گھریلو ملازمین۔
وزارتبرائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے 4 نومبر قومی تبدیلی پروگرام کے تحت ملازم اور کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں بہترین لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں. جس کا مقصد وزارت کے وژن یعنی ملازمت کے بہترین اور نئے مواقع پیدا کرنا، انسانی صلاحیتوں کو بااختیار اور ترقی دینے اور کام کے ماحول کو بہتر اور جدید بنانے کی تائید کرنا ہے.