پی ٹی آئی رہنما اور ٹی وی ہوسٹ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامرکا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔طوبیٰ نے سوشل میڈیا پراپنے فالوورز کو اس حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا “میرا اورعامر لیاقت کاکرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اورہم نے گھرپرہی قرنطینہ کرلیا ہے”۔
طوبیٰ نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا “اس وقت ہمیں پہلے سے زیادہ آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے، اللہ پاک ہر ایک کو شفا دے”۔
طوبیٰ نے کیپشن میں قرآن پاک کی سورة الشعراءکی 80 ویں آیت بھی لکھی جس کا ترجمہ ہے ” اورجب میں بیمارہوتا ہوں تووہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے”۔
عامرلیاقت اور طوبیٰ کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی۔
فالوورزکیلئے ٹوئٹرپرتصاویرشیئرکرتے ہوئے 47 سالہ ایم این اے نے لکھا تھا” کوئی وجہ ہوتی ہے کہ 2 لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں، وہ ایک دوسرے کو جو کچھ دیتے ہیں کوئی دوسرا نہیں دے سکتا”۔
عامرلیاقت کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی بیوی بشریٰ عامر سے ان کے 2 بچے ہیں۔