کویتی وزارت داخلہ نے اقامہ منتقلی کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ رہائشی اقامہ کو سرکاری ایجنسیوں سے دیگر ایجنسیوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 22 کے تحت فیملی ویزا میں رہائشی اقامہ ایک قسم سے دوسری نوعیت میں منتقل ہوسکتا ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے میں درخواست دائر کرنا ہوگا۔
آرٹیکل 22 کے تحت کسی ویزے کی انحصار ویزے(ڈیپنڈنٹ ویزا) میں منتقلی بھی ممکن ہے۔ جبکہ فیملی ویزا میں رہائشی اقامہ سرکاری ایجنسیوں سے دیگر ایجنسیوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق آرٹیکل 24 کے تحت کسی ویزے کی آزاد ویزے(اِن ڈیپنڈنٹ ویزا) میں منتقلی بھی ہوسکتی ہے۔ اس ضمن میں بھی درخواست گزار کی دستاویزات کا متعلقہ ادارے میں جائزہ لیا جائے گا۔
جاری ہونے والی وضاحت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کی رہائش کے حوالے سے آرٹیکل 13 کے تحت کویت میں پیدا ہونے والی تارکین وطن کو عارضی یا باقاعدہ رہائش دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ویزے اور اقامہ کی منتقلی کے لیے متعلقہ اداروں سے منظوری درکار ہوگی۔