Tawaaf Masjid Al Haram

محدود عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع مسجدالحرام کے تمام دروازے کھول دیے گئے۔

عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے دروازے مخصوص کر دیے گئے ہیں جہاں سے اجازت نامہ دکھانے کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

نمازیوں کے لیے 19 دروازے مخصوص کر کے اجازت نامہ کی صورت میں گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے جب کہ عمرہ زائرین کے لیے 13 دروازے مخصوص کیے گئے ہیں۔

Al Haram

مختص دروازوں میں ملک فہد، اجیاد، الصفا اور مروہ شامل ہیں جن کے ذیلی دروازوں سے اجازت نامہ رکھنے والے عمرہ زائرین کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

حرم انتظامیہ کے دروازوں کے ڈائریکٹر فہد الجمعید کا کہنا ہے کہ نمازی اور زائرین حرم شریف کے دروازوں کے نام ذہن نشین کر لیں تا کہ وہ سہولت سے آمد و رفت کر سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسجد الحرم میں کھانے پینے کی اشیا ساتھ لانے کی اجازت بالکل نہیں ہوگی، نمازی و زائرین مسجد میں آتے وقت کھانے پینے کی اشیا اور دھار دار آلات ساتھ نہ لائیں۔
Al-Haram Makkah Map

اپنا تبصرہ بھیجیں