سعودی وزارت داخلہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں اور اداروں کو خبردار کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرونا کے حوالے سے جاری ہونے والے قواعد و ضوابط پر عمل اور حکومتی ہدایات کی پابندی کریں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو اب کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اگر کسی نجی ادارے میں ملازم کو ماسک کے بغیر دیکھا گیا تو اُس کمپنی پر پہلی بار دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور دوسری بار خلاف ورزی کرنے پر بیس ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا‘۔
وزارت داخلہ نے تمام نجی اداروں تجارتی مراکز سے سے اپیل کی کہ وہ ماسک کے بغیر کسی شخص کو داخلے کی اجازت نہ دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب میں کرونا سے بچاؤ کے لیے جو ایس او پیز جاری کیے گئے اُن کی وجہ سے صورت حال تسلی بخش ہوئی اور کیسز کی تعداد بھی کم ہوئی‘۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ فی الحال ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے حکومت کو طاقت کا استعمال نہیں کرنا پڑ رہا اگر مستقبل میں ایسی کوئی صورت حال پیش آئی تو بھر پور اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔