مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست مسلم لیگی ایم این اے روحیل اصغر کی جانب سے دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے پاکستان کی پالیسی کے برخلاف بیان دیا۔ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن فواد چوہدری کا بیان اس پالیسی سے متصادم ہے۔
درخوست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور فٹیف کی ممبر شپ خطرے میں پڑگئی ہے۔وفاقی وزیر کے بیان سے بیان سے بھارت کے موقف کی تائید ہوتی ہے۔ فواد چوہدری کے خلاف پاکستان مخالف پالیسی بیان دینے پر مقدمہ درج کیا جائے.
فواد چوہدری نے کیا کہا سنیئے اس ویڈیو میں: