مکہ مکرمہ میں عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیاہے۔ جس کے بعد مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہوگئی۔ غیرملکی عمرہ زائرین پہلے تین دن آئسولیشن میں رہیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق تیسرے مرحلے میں روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 60 ہزار افراد نماز باجماعت اور زیارت کرسکیں گے۔
زائرین کو خصوصی بسوں میں مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ لے جایا جائے گا۔سعودی حکام کے مطابق غیرملکی زائرین سعودیہ میں10 دن تک رہ سکیں گے جس میں 3دن آئسولیشن کے شامل ہیں جبکہ18 سی50سال تک کی عمر کے افراد بیرون ممالک سے عمرہ ادائیگی کے لئے آسکتے ہیں۔قوانین کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر میڈیکل ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جس سے واضح ہوسکے کہ انہیں کورونا وائرس نہیں۔