ملک انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے چند شہروں میں محدود سطح پر انٹرنیٹ سروسز آدھے گھنٹے تک متاثر رہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ ٹریفک اب معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کی رات کو ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔