سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹانے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
جوڑے کے ساتھ نہ ہونے کی خبریں پچھلے کچھ مہینوں سے گردش کر رہی ہیں۔
سجل اور احد کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہونے کی قیاس آرائیاں اس وقت انٹرنیٹ پر چلی، جب احد کو ان کی سالی صبور کی شادی میں نہیں دیکھا گیا۔ بعد ازاں سجل نے احد کے بغیر اپنی فلم کھیل کھیل میں کی تشہیر سمیت کئی تقریبات میں شرکت کی، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔
سجل اور احد نے ابھی تک رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
سجل اور احد 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے مشہور ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔