قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری رکھی۔
پاکستان نے جلد ہی پہلی اننگز میں امام الحق کی وکٹ گنوا دی، وہ 20 کے مجموعی سکور پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
میچ میں کچھ دیر پہلے تک میزبان ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 20 رنز بنائے ہیں۔
پہلی اننگز میں شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے چار چار جبکہ نعمان علی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا پہلا سیشن مہمان بلے بازوں کے نام رہا، پاکستانی بولرز کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
Good morning from Lahore! Both squads will be looking to gain the upper hand today 🙌🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/P7BLqSRQbU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 22, 2022
مہمانوں نے پہلے سیشن میں بغیر کسی نقصان کے ٹیم کا سکور 320 تک پہنچا دیا، آج کے کھیل میں کیمرون گرین اور ایلکس کیری نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
کھانے کے وقفے کے بعد قومی ٹیم نے ایلکس کیری (63) اور کیمرون گرین (79) کی وکٹیں حاصل کیں۔
ایلکس کیری کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ کیمرون گرین کو نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔
آسٹریلیا نے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز سے کیا۔
.@iNaseemShah breathes fire down the track 🐉
And finally gets his man! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/xD9WpiHfms— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 22, 2022
گزشتہ روز شاہین آفریدی نے ایک ہی اوور میں پاکستان کی جانب سے وارنر اور لبوشین کو بولڈ کیا، عثمان خواجہ نے 91 اور اسمتھ نے 59 رنز بنائے۔
نسیم شاہ نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ ایک وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاہور ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
The review couldn’t save Carey. @Ali17Noman strikes post lunch! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/HlPPONfbWR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 22, 2022