پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ کیمرون گرین (20) اور ایلکس کیری (8) رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اسٹیو اسمتھ نے 59 اور ٹریوس ہیڈ نے 26 رنز بنائے۔
ڈیوڈ وارنر 7 اور مارنس لابشگن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو، اسپنر ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Yep, that’s out ☝🏼 @iNaseemShah’s hardwork pays off. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/x0dXXxPlMY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 21, 2022
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کینگروز کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ وکٹ کچھ اسپن کے ساتھ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اسی لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ہم گھر پر سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ۔
Amazing stuff from @iNaseemShah! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/Cy5J7r0jMu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 21, 2022
تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے کراچی ٹیسٹ اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے جب کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ بینو قادر ٹرافی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔