وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو او آئی کا اجلاس روک دیں۔
میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ان بچوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں گے، پیار سے گھر بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غلام لوگوں پہلے ہی بے نقاب ہو چکے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی کے شرکاء عظیم پاکستان کے مہمان ہیں، عظیم فوج ان کی ضامن ہے، اپوزیشن کے ساتھ وہی ہوگا جو نسلوں تک یاد رکھیں گے۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کانفرنس روکنے کی دھمکی دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو دھرنا دیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم انتظار کر رہے تھے کہ او آئی سی پرامن طریقے سے گزرے، پورا ملک چاہتا ہے کہ او آئی سی باوقار ہو لیکن اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ ہونے دیا گیا تو دھرنا دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر پی ٹی آئی کے سپیکر بننے کو تیار نہیں۔ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔