Sindh house

سپریم کورٹ کا سندھ ہاؤس حملے پر نوٹس جاری، درخواست سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لے لیا۔

میڈیا کے مطابق چیف سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ بار کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جس کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا جب کہ آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کورٹ روم نمبر ایک میں ہوگی۔

خیال رہے کہ 17 مارچ کو سپریم کورٹ بار نے تحریک عدم اعتماد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کو ہٹانے کا آئینی طریقہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں