Court Saudi Arabia

سعودی شہری کو بیوی کو قتل کر کے ٹکڑے کرنے پر سزائے موت کی سزا

سعودی عرب میں سعودی شہری کا بیوی کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مقامی حکام نے موت کی سزا سنا دی.

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ واقع سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پیش آیا جہاں ایک سعودی شہری مھند بن علی بن ابراہیم العسیری نے اپنے بیوی رحاب علی محمد الھمالی جس کا تعلق لیبیا سے تھا کو قتل کر کے اس کے ٹکڑے کر دیے تھے.

مزید پڑھیں؛ عید کے بعد سعودی عرب جدہ کے بارہ علاقوں میں‌انہدام کی کارروائی ہو گی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے دمام کی فوجداری عدالت کے حوالے کیا تھا.

عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنادی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔

ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا جس کے بعد فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا۔

سعودی شہری کو بیوی کو قتل کر کے ٹکڑے کرنے پر سزائے موت کی سزا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں