Iqama Saudi Arabia

اقامہ کارڈ پر نام غلط لکھا گیا ہے، درستگی کیسے کروائیں؟

سعودی عرب میں رہنے والے تمام غیر ملکی کارکنوں کیلئے سعودی اقامہ قوانین پر عمل کرنا لازمی ہے، قانون کے مطابق خروج و عودہ یا ایگزٹ ری انٹری مخصوص مدت کیلئے جاری کیا جاتا ہے.

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن (جوازات) کے آفیشل اکائونٹ ٹوئٹر پر مختلف قسم کے ملکی اور غیر ملکی سوالات کرتے ہیں، جن کا جوازات کی طرف سے فوراََ جواب دیا جاتا ہے.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں اقامہ کارڈ میں شادی شدہ سٹیٹس کا اندراج کیسے کرایا جائے؟

ایک غیر ملکی کارکن نے جوازات سے دریافت کیا کہ اُس کے اقامہ میں درج انگلش نام غلط لکھا ہوا ہے اُسے کس طرح درست کروایا جا سکتا ہے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات نے وضاحت پیش کی کہ اقامہ کارڈ پر کسی بھی قسم کی درستگی یا تبدیلی کیلئے کارکن کا سپانسر یا کفیل جوازات سے رجوع کرے گا.

سپانسر یا کفیل کو جوازات کے مرکزی یا کسی بھی ذیلی ادارے سے رجوع کرنے کیلئے پیشگی اجازت لینا ہو گی

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں‌خروج نہائی کیلئے پاسپورٹ کی کم از کم مدت کتنی ہونا ضروری ہے؟

بعد ازاں کارکن کے اصل پاسپورٹ اور اقامہ کارڈ کے ہمراہ متعلقہ اہلکار سے وقت مقررہ پر رجوع کرے جہاں مطلوبہ معاملے کی درستگی کر دی جائے گی۔‘

واضح رہے کہ غیر ملکی کارکن براہ راست جوازات سے رجوع نہیں کر سکتا، کارکن کا سپانسر یا کفیل ہی اس کی تمام سرکاری معملات کا ذمہ دار ہے.

2 تبصرے “اقامہ کارڈ پر نام غلط لکھا گیا ہے، درستگی کیسے کروائیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں