سعودی عرب میں اقامہ کارڈ میں شادی شدہ سٹیٹس کا اندراج کیسے کرایا جائے؟

سعودی عرب میں رہنے والے تمام غیر ملکی کارکنوں کیلئے سعودی اقامہ قوانین پر عمل کرنا لازمی ہے، قانون کے مطابق خروج و عودہ یا ایگزٹ ری انٹری مخصوص مدت کیلئے جاری کیا جاتا ہے.

سعودی عرب میں‌محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن (جوازات) کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ ’اقامہ کارڈ میں شادی شدہ کا سٹیٹس کس طرح درج کیا جائے؟‘

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں خروج نہائی کی مدت میں اضافہ یا اسے تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

اس سوال کے جواب دیتے ہوئے جوازات نے بتایا کہ سپانسر یا کفیل کارکنوں کے اقامہ کے تمام امور کے انجام دہی کا ذمہ دارہوتا ہے.

کارکن کے اقامے میں تبدیلی کروانے کے لیے لازمی ہے کہ سپانسر یا کفیل جوازات میں پیشگی وقت حاصل کرے اور مقررہ وقت پر جوازات کے متعقلہ دفتر پہنچ کر وہاں درکار تبدیلی کروائی جا سکتی ہے.

عرب نیوز کے مطابق نئے ڈیجیٹل اقامہ کارڈ میں‌شادی شدہ کا سٹیٹس درج نہیں کیا جاتا بلکہ یہ تفصیل کارکن کے جوازات کے ڈیٹا میں‌درج ہوتی ہے جو ابشر پر موجود ہوتا ہے.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں‌خروج نہائی کیلئے پاسپورٹ کی کم از کم مدت کتنی ہونا ضروری ہے؟

اقامہ کارڈ میں صرف کارکن کا نام، مذہب، تاریخ پیدائش، سپانسر کا نام، شہریت اور پیشہ درج کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ اقامہ نمبر اور جہاں سے اقامہ کارڈ جاری کیا گیا ہے وہ درج ہوتا ہے۔

ماضی میں اقامہ کے کتابچے پر شادی کا سٹیٹس بھی درج ہوا کرتا تھا تاہم اب یہ صرف اقامہ ہولڈر کی فائل میں ہی شادی کی سٹیٹس سمیت دیگر تفصیلات درج ہوتی ہیں۔

2 تبصرے “سعودی عرب میں اقامہ کارڈ میں شادی شدہ سٹیٹس کا اندراج کیسے کرایا جائے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں