SRk

شاہ رخ خان اپنی او ٹی ٹی ایپ لانچ کر رہے ہیں

شاہ رخ خان اپنی SRK+ نامی ایپ کے ساتھ او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔

منگل کو شاہ رخ نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ کیپشن، “کچھ کچھ ہونا والا ہے او ٹی ٹی کی دنیا میں (او ٹی ٹی کی دنیا میں کچھ آنے والا ہے)،” یہ ان کے مداحوں کو پرجوش کرنے کے لیے کافی تھا۔

جب لوگ اندازہ لگانے میں مصروف تھے کہ شاہ رخ کیا لے کر آرہے ہیں، بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ کو اپنی او ٹی ٹی ایپ لانچ کرنے پر مبارکباد دے دی۔

سلمان کی مبارکبادی پوسٹ کے بعد کرن جوہر نے بھی مبارک باد دی ۔ فلم ساز نے اس منصوبے پر اپنے جوش کا اظہار کیا اور اسے “سال کی سب سے بڑی خبر” قرار دیا۔

اس کے بعد ڈائریکٹر انوراگ کشپ نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ نے ان کے ساتھ SRK+ پر تعاون کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں