نیلم منیر کی نئی فلم ” چکر” کا گلیمر، رومانس سے مسٹری سے بھرپور ٹریلر جاری

نیلم منیر اور احسن خان گلیمر کی دنیا میں مرڈر مسٹری اور رومانس کے ساتھ بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہیں۔

چکر کو یاسر نواز نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا ہے، جو فلم میں تفتیشی افسر کے کردار میں بھی جلوہ گر ہورہے ہیں۔

“چکر” جڑواں بہنوں مہرین اور زارا کی کہانی ہے دونوں کردار نیلم نے ادا کیے ہیں۔ بہنوں میں سے ایک کو قتل کر دیا جاتا ہے اور اس جرم کی تفتیش یاسر کر رہے ہیں۔ ٹریلر گلیمر، رومانس، رقص سے بھرپور نظر آرہا ہے۔

“چکر” کو یاسر کی اہلیہ اور میزبان ندا یاسر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ کاسٹ میں جاوید شیخ، محمود اسلم، نوید رضا اور احمد حسن بھی ہیں۔

یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں