چھ ماہ سے زیادہ متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے پر غیر ملکی کا اقامہ منسوخ کر دیا جائے گا؟

متحدہ عرب امارات میں ای گورنمنٹ نے نئے ضابطے میں‌کہا ہے کہ غیر ملکی کا اقامہ غیر موثر کر دیا جائے گا، اگر وہ متحدہ عرب امارات سے باہر چھ ماہ سے زیادہ وقت گزارتا ہے.

عرب نیوز کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی متحدہ عرب امارات سے باہر چھ ماہ سے زیادہ وقت نہ گزارے وگرنہ اس کا اقامہ غیر موثر کر دیا جائے گا، اگر اقامہ غیر موثر ہو جاتا ہے تو غیر ملکی کو متحدہ عرب امارات واپس آنے کیلئے نئے اجازت نامے حاصل کرنا ہو گا.

مزید پڑھیں؛ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی مسافروں‌کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

تاہم نئے ضابطے کے مطابق بعض افراد کو اس سے استثنیٰ حاصل ہو گی اور اُن کو چھ ماہ سے زیادہ متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے کی اجازت ہو گی.

جن غیرملکیوں کو پابندی سے استثنی دیا گیا ہے ان میں اماراتی شہری کی غیرملکی بیوی، سرکاری ادارے کا ایسا غیرملکی ملازم اوراس کے ہمراہی جنہیں علاج کے لیے حکومت کی جانب سے باہر بھیجا گیا ہو شامل ہیں۔ ایسی صورت میں اسے وزارت صحت کی جانب سے مصدقہ میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

پابندی سے زیر تعلیم طالب علم کے ہمراہ گھریلو کارکن، یا بیرون ملک زیر علاج شخص کے ہمراہ گھریلو، ملازم بیرون امارات سفارتخانوں اور قونصلیٹ کے اہلکاروں کے ہمراہ جانے والے گھریلو ملازم ، سفارتی مشنوں میں شامل اہلکاروں کے ساتھ رہنے والے اماراتی اقامہ ہولڈرز مستثنی ہوں گے۔

مزید پڑھیں؛ متحدہ عرب امارات بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل

بیان میں پابندی سے ٹریننگ یا سپیشل ایجوکیشن کورس کے لیے سرکاری سیکٹر کی طرف سے جانے والے مقیم غیرملکی، یا بیرون مملکت سرمایہ کاروں کے دفاتر میں کام کرنے والے غیرملکی اور ان کے اہل خانہ، امارات میں مقیم وہ طالب علم جو کسی یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے باہر گیا ہوا ہو بھی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں