PIA direct flight to australia

آسٹریلیا کی پاکستان کو براہ راست پی آئی اے کی پروازوں کی اجازت مل گئی

آسٹریلوی حکومت کی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی نے پی آئی اے کو پاکستان سے براہ راست پروازیں چلانے کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

نیوز کے مطابق پیر کو پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر سے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

حکام کے مطابق پی آئی اے نے آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پی آئی آے کی پہلی پرواز 22 اپریل کو لاہور سے سڈنی کیلئے روانہ ہو گی، جبکہ سڈنی سے لاہور کیلئے پرواز 24 اپریل کو روانہ ہو گی.

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی جبکہ آسٹریلیا کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج استعمال ہوں گے اور پی آئی اے دوسرے مر حلے میں کراچی سے سڈنی کے لیے پرواز شروع کر ے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے براہ راست پرواز شروع کر نے سے ہم وطنوں کوعید سے قبل سفری سہولت میسر ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سڈنی کے لیے براہ راست پرواز سے 35 گھنٹے کا سفر 12 میں طے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں