کراچی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی

ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز کا آغاز بغیر فالو کیے بغیر 408 رنز کی برتری کے ساتھ کیا۔

پاکستان نے پہلی اننگز شروع کی تو اوپنر عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

میچ میں کھانے کے وقفے کے فوراً بعد امام الحق 20 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر نیتھن لیون کو کیچ دے بیٹھے۔

ٹیم کا سکور 60 رنز تک پہنچا تو اظہر علی 14 رنز بنا کر اسٹارک کا شکار بن گئے جب کہ فواد عالم اگلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

رضوان 6، فہیم 4، ساجد 5 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابر اعظم 36 رنز کے ساتھ مہمان ٹیم کی تباہ کن بولنگ کا سامنا کر سکے جب کہ پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے مچل سویپسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ پیٹ کمنز، نیتھن لیون اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل مہمان ٹیم نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو شاہین شاہ نے 28 رنز بنانے والے مچل اسٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جب ٹیم کا سکور 556 رنز تھا تو موجودہ کپتان پیٹ کمنز نے 34 رنز بنا کر وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں عثمان خواجہ نے 160 اور ایلکس کیری نے 93 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے 2،2 جبکہ شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور کپتان بابر اعظم نے 1.1 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں