Sidra Ameen (1)

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستانی بلے باز ‘سدرہ امین’ نے تاریخ رقم کر دی

پاکستانی بلے باز سدرہ امین نے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جارہے پاکستان نیوزی لینڈ کے میچ میں پاکستانی بلے باز سدرہ امین نے سنچری بنا کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

پاکستان بیٹر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

سنچری سے قبل سدرہ امین نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں 5 سال پرانا انفرادی سکور کا ریکارڈ توڑ دیا جو پاکستان کی ناہید خان نے 2017 میں قائم کیا تھا۔ ان کا انفرادی سکور 79 رنز تھا۔

لاہور کی جانب سے سدرہ امین نے 136 گیندیں کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

پاکستانی بلے باز کی تاریخی اننگز میں آٹھ چوکے بھی شامل تھے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی بلے باز کی شاندار اننگز کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا کی زینت بنا دی ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

سدرہ امین میچ کے آخری لمحات مین کریز پر آئیں، لیکن ان کی تاریخی سنچری بھی گرین شرٹس کی جیت میں مددگار نہ ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں