National Assembly (1) (2)

تحریک عدم اعتماد: حکومت کا او آئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی بلانے کا فیصلہ

حکومت نے او آئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد 29 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے او آئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو ہو رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 29 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمیٹی نے وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد پر فیصلے کا اختیار دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈی چوک میں ہونے والا سب سے بڑا اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، عدم اعتماد کا کوئی مسئلہ نہیں، صورتحال تسلی بخش ہے۔

عمران خان نے اتحادیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی کہیں نہیں جارہے، ہمارے ساتھ ہیں، ڈی چوک پر عوام کا سمندر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں