اذان سمیع خان نے طویل انتظار کے بعد اپنی پہلی میوزک البم لانچ کردی ہے۔
“میں تیرا” کا اعلان اذان نے گزشتہ سال فروری میں کیا تھا۔ البم کو “حالیہ دور کی چارٹ ٹاپنگ فلموں کے لیے موسیقی تیار کرنے سے کہیں زیادہ قریبی چیز میں برانچ کرنے کا اذان کا طریقہ” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
یہ البم چار سنگلز کی ریلیز کے بعد سامنے آئی ہے۔ “میں تیرا” پہلی ریلیز یے، اس کی ویڈیو میں ماہرہ خان شامل تھیں۔ اک لمہ میں مایا علی کو دکھایا گیا تھا اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی جادوگری کی میوزک ویڈیو عاصم عباسی نے ڈائریکٹ کی۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق اذان نے کہا، “یہ البم میرے لیے بہت ذاتی ہے۔ “اس میں مختلف جذبات کو دکھایا گیا ہے جو میں محسوس کر رہا ہوں، اور میں آپ سب کے ساتھ ان کا اشتراک کرنا چاہتا ہوں۔”
البم Spotify سمیت مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔