Free-up-Space

گوگل کا اینڈرائیڈ فونز میں اسپیس کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اہم اقدام

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کی اسٹوریج کو زیادہ سے زیادہ 60 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ بنالیا جس کے باعث موبائل فونز کی اسپیس کا مسئلہ ماضی کا قصہ بن جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موبائل فونز میں اسپیس کا مسئلہ دیرینہ ہے اور اسپیس کے مسئلے کو کم کرنے کےلیے ایپس کو انسٹال کرنا پڑتا ہے مگر اب گوگل نے صارفین کی سہولت کیلئے زبردست منصوبہ بنالیا ہے۔

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک نیا فیچر بنانے کا اعلان کیا ہے جسے آرکائیونگ کا نام دیا گیا ہے جو 2022 میں بھی صارفین کو میسر آجائے گا۔

یعنی کسی ایپ کو مکمل ان انسٹال کرنے کی بجائے یہ فیچر اس کے کچھ حصوں کو عارضی طور پر ریموو کردے گا اور ایک نئی قسم کے اینڈرائیڈ پیکج بن جائے گا جسے آرکائیوڈ اے پی کے کا نام دیا جائے گا۔

یہ پیکج ڈیٹا کو اس وقت تک کے لیے محفوظ کردے گا جب تک آپ ایپ کو مکمل طور پر ری اسٹور نہ کردے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین کسی بھی ایپ کو اسپیس کا مسئلہ حل کرنے کےلیے ڈیلیٹ کرنے بجائے آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں