سعودی عرب میں سعودی شہری کے نام پر کاروبار، بنگلہ دیشی شہری کو سزا ، ملک بدر

سعودی عرب میں سعودی وزارت تجارت کی طرف سے تجارتی پردہ پوشی کی تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں.

سعودی عرب کے کپیٹل شہر ریاض میں تجارتی پردہ پوشی کے خلاف قانونی کارروئی کی ، سعودی وزارت تجارت نے تجارتی پردہ پوشی میں‌ملوث سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے.

مقیم غیر ملکی کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا جو سعودی شہری کے نام پر سبزی کا کاروبار کر رہا تھا.

مزید پڑھیں؛ چار مہینوں میں ریاض میں تفتیشی کارروائیوں کے دوران ایک ہزار سے زیادہ دکانیں بند

عرب نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ ’تجارتی پردہ پوشی کا اس وقت پتہ چلاجب بنگلہ دیشی کی گاڑی سے تین لاکھ ریال برآمد ہوئے‘۔ مقیم بنگلہ دیشی شہری نے بتایا کہ گاڑی سے ملنے والے تین لاکھ اسے جنوبی ریاض کی العزیزیہ سبزی منڈی میں سبزیوں کے کاروبار سے منافع کی شکل میں حاصل ہوئے ہیں‘۔

بنگلہ دیشی شہری نے بتایا کہ ’العزیزیہ میں سبزی منڈی سے سبزیاں تھوک میں خرید کر روزانہ کی بنیاد پرالشرقیہ ریجن پہنچا رہا تھا۔ مقامی شہری اسے اپنے نام سے کاروبار کرا رہا تھا‘۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 13،771 غیر قانونی گرفتار

وزارت تجارت نے مزید بتایا کہ’ مقیم بنگلہ دیشی شہری سعودی عرب میں کولڈ سٹوریج ٹیکنیشن کے ویزے پر ہے۔

’سعودی کے حوالے سے یہ بات بھی ریکارڈ پر آئی ہے کہ اس کے دو تجارتی ادارے تھے۔ ان میں سے ایک سبزی فروشی اور دوسرا پلمبنگ اور الیکٹرک آلات کے کاروبار سے متعلق تھا۔ ان اداروں میں سے کسی کو سبزیوں کے تھوک کے کاروبار کی اجازت نہیں تھی‘۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ ’اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ بنگلہ دیشی شہری سعودی کے نام سے جو کاروبار کررہا تھا وہ اس کا اپنا تھا۔ ثبوت ملنے پر معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

مزید پڑھیں؛ تجارتی پردہ پوشی، ملبوسات کے مراکز اور بابر شاپس پر سعودی عرب میں تفتیشی کارروائیاں

عدالت نے ٹھوس ثبوت ملنے پرانسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی پر دونوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ریاض میں فوجداری کی عدالت نے بنگلہ دیشی اورسعودی دونوں کو تجارتی پردہ پوشی کے جرم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

عدالت نے سزا سناتے ہوئے بنگلہ دیشی شہری کو پانچ ماہ قید اور اسے سعودی عرب سے ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ملک بدر کرنے پرغیر ملکی کو سعودی عرب میں ورک ویزہ پر واپس آنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں گاڑیوں اور ایلمونیم کی ورکشاپس چلانے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں

عدالت نے دونوں پر 80،80 ہزار ریال کے جرمانے اور ان کے خرچ پرتشہیر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے کاروبار بند کرنے اور کمرشل رجسٹریشن ختم کرکے سعودی شہری سے زکوۃ فیس اور ٹیکس وصولی کے احکام بھی دیے ہیں۔

سعودی عرب میں سعودی شہری کے نام پر کاروبار، بنگلہ دیشی شہری کو سزا ، ملک بدر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں