حرمین شریفین میں داخلے کیلئے توکلنا پر سٹیٹس امیون دکھانے کی ضرورت نہیں

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال کے بعد سعودی عرب میں کورونا وائرس کی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کرنے کیلئے اب اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے اسی طرح مسجد نبوی میں قبر مبارک کی زیارت کرنے کے لیے بھی اب اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے.

حرمین شریفین میں‌حفاظتی تدابیروں میں مزید نرمی کرتے ہوئے سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کا داخلے پہلے توکلنا پر سٹیٹس دکھانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں؛ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پر حرمین شریفین میں داخلے پر پابندی

عرب نیوز کے مطابق وزارت نے کہا کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اب زائرین توکلنا میں اپنا سٹیٹس دکھائے بغیر داخل ہوسکتے ہیں‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل مسجد الحرام میں نماز کے لیے اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی تھی‘۔

مزید پڑھیں؛ مقیم غیرملکیوں کی سعودی عرب واپسی کے لیے ویکسین یافتہ ہونا ضروری نہیں

’حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ کو بھی ختم کردیا گیا تھا جبکہ بیرون ملک آنے والے زائرین پر پی سی آر کی شرط کو بھی منسوخ کردیا تھا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں