Young_Muslim_Couple_with_Toddler_at_Masjid_al-Haram

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پر حرمین شریفین میں داخلے پر پابندی

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں 5 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ منع ہے۔

عرب نیوز کے مطابق حرمین شریفین میں ان بچوں کو داخلے کی اجازت ہے جن کی عمر 5 سال سے زیادہ ہے اور توکلنا میں ان کا سٹیٹس ’امیون‘ ہے۔

مزید پڑھیں؛ مسجد الحرام میں نماز ادا کرنےاور قبر مبارک کی زیارت کیلئے اب اجازت لینے کی ضرورت نہیں

وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ ’عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد طے شدہ وقت پر عمرہ زائر سیدھا حرم جاسکتا ہے‘۔

’اسے مکہ مکرمہ میں جمع ہونے کے مراکز میں آنے کی ضرورت نہیں نیز حرم پہنچانے کے لیے فراہم کی جانے والی بسوں میں کی خدمات بھی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں