راولپنڈی ٹیسٹ، عبداللہ شفیق اور امام الحق نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

پنڈی ٹیسٹ میں امام الحق اور عبداللہ شفیق 51 سال میں پہلی جوڑی بن گئے جنہوں نے دونوں اننگز میں سنچری بنائی۔

یہ کارنامہ 1971 میں انگلینڈ کے جیفری بائیکاٹ اور جان ایڈریچ نے انجام دیا تھا۔

امام اور عبداللہ کی جوڑی پاکستان کی تیسری اوپننگ جوڑی ہے جس نے ایک ٹیسٹ میں دو سنچریوں کی شراکت داری کی، یہ کارنامہ 2003 میں عمران فرحت اور توفیق عمر نے جنوبی افریقہ کے خلاف انجام دیا تھا۔

عبداللہ شفیق اور عابد علی نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی تھیں۔

یونس خان اور اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی وکٹ پر ایک ٹیسٹ میں دو سنچریوں کا اشتراک کرنے والی دوسری جوڑی تھی، یہ کارنامہ 2014 میں تیسری وکٹ کے لیے حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں