سعودی عرب نے عوام کو خبر دار کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے میں قصور وار پائے جانے والوں پر 1 ملین ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا.
گالف نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے جن سے خوف و ہراس کا خدشہ ہو ،والوں کو 1 لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ یا کم از کم ایک سال سے 5 سال سے زیادہ قید کی سزا دی جائے گی یا دونوں سزائیں دی جائیں گی.
مزید پڑھیں؛ مقیم غیرملکیوں کی سعودی عرب واپسی کے لیے ویکسین یافتہ ہونا ضروری نہیں
سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے دوگنا کر دیے جائیں گے۔
حکام نے واضح کیا کہ لوگوں کو سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرنی چاہئیں۔ انہوں نے خبر رساں اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ گمنام ذرائع سے ایسی رپورٹیں شائع نہ کریں جس سے امن عامہ میں خلل پڑسکے۔
مزید پڑھیں؛ مسجد الحرام میں نماز ادا کرنےاور قبر مبارک کی زیارت کیلئے اب اجازت لینے کی ضرورت نہیں
وزارت صحت نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ قابل اعتماد اور سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ جن لوگوں کے پاس کووڈ-19 اور متعلقہ معلومات کے بارے میں سوالات ہیں وہ ہاٹ لائن 937 پر کال کر سکتے ہیں۔
“کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے پر 10 لاکھ ریال تک جرمانہ اور 5 سال قید” ایک تبصرہ