سائنسدانوں نے ایک منفرد سلنڈر نما وائرلیس چارجر ایجاد کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ہے، یہ ایک الیکٹرو میگنیٹک چارجر ہے جو بیک وقت متعدد فون اور ٹیبلٹس کو چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ چارجر تیار کیا ہے جو ایک دائرے میں 360 ڈگری یکساں وائرلیس شعاعیں خارج کرتا ہے اور بیک وقت کئی ڈیوائسز کو چارج کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برقی مقناطیسی شعاعوں کی شدت کو اس قدر کم رکھا گیا ہے کہ پہلے تو یہ انسانوں کے لیے کسی بھی طرح سے نقصان دہ نہیں اور نہ ہی دیگر گھریلو برقی نظاموں میں مداخلت کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چارجر کے اندر موجود کوائلز کو گول دائروں میں رکھا گیا ہے اور اوپر سے نیچے تک رابطے کے قابل بنانے کے لیے زیڈ کی شکل کا الیکٹروڈ لگایا گیا ہے۔