راولپنڈی ٹیسٹ، اظہر علی کی سنچری، امام الحق آؤٹ

ٹیسٹ کے دوسرے روز اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف 257 گیندوں پر سنچری اسکور کی جب کہ امام الحق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پہلے دن سنچری بنانے والے امام الحق نے 358 گیندوں پر 157 رنز بنائے۔

اس وقت اظہر علی کریز پر کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہوئے امام الحق نے آسٹریلیا کے وسیع بولنگ اٹیک کو بے اثر کر دیا تھا۔

امام الحق نے اپنے کیریئر کے 12ویں ٹیسٹ اور 24 سال میں کینگروز کے خلاف پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کو یادگار پہلی سنچری بنا دیا۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا کے نیتھن لین نے 31 اوورز میں 87 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے عبداللہ شفیق ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر نیتھن لین کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

جمعہ کو پنڈی سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد امام الحق اظہر علی اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ سے محظوظ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں