آسٹریلیا کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ،شین وارن کی عمر 52 سال تھی۔
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
اس سے قبل آج ہی کے روز آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپر راڈنی مارش بھی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔
لیجنڈری وکٹ کیپر راڈنی مارش کو گزشتہ جمعرات کو دل کا دورہ پڑا ، جس سے وہ صحتیاب نہ ہو سکے اور 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مارش نے 1970 سے 1984 تک آسٹریلیا کے لیے 96 ٹیسٹ میچزمیں وکٹوں کے پیچھے 355 شکار کیے جو ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا۔