قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 57 نمازی شہید اور 196 زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کے مطابق بمبار نے دوپہر کے کچھ دیر بعد ایک مسجد کے سامنے حملہ کیا جس میں کم از کم دو افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 56 اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں ایک لاش موجود ہے۔
سی سی پی او محمد اعجاز نے بتایا کہ دو حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔
دھماکے سے متاثرہ مسجد کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں کی گئیں۔
زیادہ تر کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں سے زیادہ تر کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔
حملہ آور نے منبر کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا: عینی شاہد
واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ سیاہ لباس میں ملبوس ایک خودکش بمبار نے منبر کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی گارڈ کو نشانہ بنایا، پانچ یا چھ گولیاں چلائیں اور تیزی سے مسجد میں گھس گیا، جہاں اس نے اپنے بارودی مواد کو منبر کے سامنے اڑا دیا۔