پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 30 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا۔
معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے بتایا کہ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ایک دہشت گرد نے مسجد میں گھس کر کارروائی کی۔