pindi test (1)

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا سیشن پاکستانی اوپنرز کے نام

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا پہلا سیشن پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ٹیم کو سنچری پارٹنرشپ کا آغاز فراہم کیا۔

پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل آسٹریلیا کو پہلی کامیابی عبداللہ شفیق کی وکٹ کی صورت میں ملی۔

وہ 44 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گھومتی گیند پر کپتان پیٹ کمنز کو کیچ دے بیٹھے۔

کچھ دیر پہلے تک قومی ٹیم نے کھیل کے پہلے سیشن میں ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنائے تھے۔

عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 57 رنز بنا کر اظہر علی کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل میچ میں امام الحق نے پاکستان کی جانب سے 84 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

پاکستان نے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق کے چوکے کی بدولت اسکور کرنا شروع کیا۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے امام الحق کے ایل بی ڈبلیو کی پرجوش اپیل کی جسے فیلڈ امپائر نے مسترد کردیا۔

مہمان کپتان نے اپیل پر ریویو لیا جسے تھرڈ امپائر نے بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے مسترد کر دیا اور یوں مہمان ٹیم نے اننگز میں دستیاب 3 میں سے 1 ریویو کھو دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24 سال بعد کھیلے گئے ہوم ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں