سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میںمسلسل کمی آ رہی ہے، اور سنگین کیسز کی شرح میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے.
اخبار 24 کے مطابق مملکت سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں نمایا کمی آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں407 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو کے گزشتہ دن کے مقابلے میں 69 کیسز کی کمی ہے.
وزارت صحت کے مطابق نازک کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، 501 کیسز ایسے ہیں جن کی حالت نازک ہے.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب میں دو اموات ریکارڈ کی گئیں، جس سے مملکت میں وبائی امراض کے آغاز سے اب تک اموات کی کل تعداد 9,004 ہو گئی ہے، جب کہ صحت یابی کے کیسز قریب قریب مستحکم سطح پر ہیں
اس کے علاوہ ’مریضوں کی کل تعداد 746473 ہوگئی ہے، شفایابی حاصل کرنے والے 725792 ہیں.