سعودی عرب میں‌اقامہ کارڈ گم ہونے کی صورت میں‌کیا کریں؟

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے اقامے کا سیریل نمبر یا رجسٹریشن نمبر دیا جاتا ہے جس سے غیر ملکیوں کی سعودی عرب میں ہونے والی ہر معاملات منسلک ہوتے ہیں.

سعودی عرب میں رہنے والے مقیم اقامہ ہولڈر کے بارے تمام معلومات اقامہ نمبر سے حاصل کی جا سکتی ہیں، اقامہ نمبر پر ہی تمام چالان اور خلاف ورزیوں کا اندراج بھی ہوتا ہے.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں‌رہتے ہوئے اقامے میں‌تبدیلی کیسے کرائی جا سکتی ہے؟

سعودی عرب میں‌اگر کسی مقیم غیر ملکی کا اقامہ کارڈ گم ہو جائے تو ایسی صورت میں سعودی حکام کی طرف سے دوسرے کارڈ کے اجرا کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے.

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے غیر ملکیوں کی سہولت کیلئے اقامہ کارڈ سے ایکسپائری تاریخ ختم کر دی تھی جس کے بعد سے کارڈ کے ایکسپائر ہونے کی صورت میں نیا کارڈ نکلوانے کی ضرورت نہیں رہی ، بس مقررہ فیس ادا کرکے سسٹم میں ڈیٹا اپ ڈیٹ کروانا ہو گا.

مزید پڑھیں؛ کیا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر بھی اقامے کی تجدید ممکن ہے؟

جوازات سے پوچھے گئے سوال میں جوازات کا کہنا تھا کہ گمشدہ کارڈ کو دوبارہ نکلوایا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے ا ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا.

مقررہ قوائد و ضوابط کے مطابق اقامہ کارڈ گم ہونے پر اس کے بارے میں سب سے پہلے جوازات کے متعلقہ شعبے کو مطلع کرنا ضروری ہے، وہ علاقے جہاں جوازات کے ذیلی دفاتر نہیں، وہاں علاقے کے پولیس سٹیشن میں اقامہ گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جائے اور کارڈ گم ہونے کی جگہ بھی بتائی جائے۔

مزید پڑھیں؛ کیا ہروب والے واپس آ سکتے ہیں؟ اس خبر میں کتنی سچائی ہے؟

جرمانے کی ادائیگی اورجوازات کو مطلع کرنے کے بعد اقامہ ہولڈر کے اسپانسر کی جانب سے جوازات کو درخواست دینا ہوتی ہے، جس میں دوسرا اقامہ کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے وضاحت درج کرتے ہوئے اقامہ گم ہونے کے مقام اور تاریخ کی بھی وضاحت کی جائے اور غیرملکی کے پاسپورٹ اور گمشدہ اقامے (اگر موجود ہو) کی کاپی ساتھ منسلک کی جائے اور کارڈ کی فیس ادا کی جائے گی جو جرمانے کے علاوہ ہوگی۔

3 تبصرے “سعودی عرب میں‌اقامہ کارڈ گم ہونے کی صورت میں‌کیا کریں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں