سعودی عرب میں مردم شماری عملے کی شناخت توکلنا ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے

سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کے سعودی ادارے (سدایا) کے تعاون سے اب مردم شماری کے عملے کی شناحت توکلنا ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے.

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف میں سے ایک اہم ہدف ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانا ہے، اور سرکاری اداروں کے درمیان مکمل تعاون کو فروغ دینا ہے.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں گاڑیوں اور ایلمونیم کی ورکشاپس چلانے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں

سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مردم شماری عملےکی شناخت کا مقصدمقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کا اعتبار پیدا کرنا ہے، عام طور پر نجی معلومات فراہم کرتے ہوئے شہری شکوک و شبہات میں‌پر جاتے ہیں.

اعتبار کا ماحول بنانے کیلئے مردم شماری کے عملے کی توکلنا ایپ کے ذریعے شناخت کو مئوثر بنایا گیا ہے تاکہ مردم شماری کے عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جا سکے۔

tawakalna - sadaia

بیان میں کہا گیا کہ جب بھی مردم شماری کے لیے عملے کا کوئی اہلکار رجوع کرے۔ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سے شناحتی کارڈ طب کرکے توکلنا ایپ کے ذریعے اس کی شناخت کے بارے میں اطمینان حاصل کر سکتا ہے۔

مردم شماری میں ایڈریس اپ ٹیٹ کرنے کا مرحلہ 3 مارچ کو مکمل ہوجائے گا جبکہ 9 مئی کو مردم شماری کا حتمی مرحلہ شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں